
ق*سندھ اور پنجاب میں سماجی تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اشتراک کا اعلان
)معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ، سرفراز راجڑ اور پی ایس پی اے کی نائب چیئرپرسن جہاں آرا منظور وٹو میں اہم ملاقات
پیر 23 دسمبر 2024 21:25
(جاری ہے)
سرفراز راجڑ نے کہا کہ حکومت سندھ کے ممتا پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ممتا پروگرام 15 اضلاع میں 13 لاکھ ماؤں اور بچوں کی اعانت کر رہا ہے ۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی تحفظ کی جانب سے ایک اور جامع پروگرام ’’بینظیر ایگریکلچر ورکر پروگرام‘‘ متعارف کیا جارہا ہے ،پروگرام میں زراعت کے شعبے سے وابستہ تمام خواتین کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ خوراک کی قلت سے نبردآزما ہونے کیلئے ’’بھوک مٹاو پروگرام‘‘ پر بھی کام ہورہا ہے۔ پی ایس پی اے کی چیئرپرسن جہاں آرا وٹو نے سندھ کے سماجی تحفظ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتراک کا مقصد پسماندہ طبقے کو سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے، پنجاب میں متعدد سوشل پروٹیکشن کے منصوبے عوامی فلاح کے لیے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی سماجی تحفظ فورم کا قیام پسماندہ طبقات کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز ہے،پنجاب اور سندھ کو مل کر سماجی تحفظ کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ جہاں آراء وٹو نے کہا کہ خیالات کے تبادلے اور مشترکہ تعاون سے پسماندہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے گی اور فورم میں تمام صوبوں کی شمولیت سماجی تحفظ کی خدمات کو وسعت دے گی ۔ پی ایس پی اے کی چیئرپرسن جہاں آرا وٹو نے نئی زندگی پروگرام کے تحت سندھ کے تیزاب گردی کے متاثرین کو پنجاب کے سات برن یونٹس میں مکمل مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کی کامیابی کا راز غیرسیاسی، غیرمذہبی اور غیر جانبدارانہ خدمات ہیں اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بلا امتیاز پسماندہ طبقات کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.