
صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور
کوشش ہے کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل ہوں اور لوگوں کی مشکلات کا حل نکالا جاسکے ، امید ہے جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا ، و زیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا بیان
فیصل علوی
جمعہ 27 دسمبر 2024
12:24

(جاری ہے)
صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریبا دس ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔
وزیر اعلی کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی۔ ہیلی کاپٹر کی 6 پروازوں کے ذریعے 145 افرادکو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کیلئے کل چھ پروازیں ہوئیں ان پروازوں کے ذریعے کل 145 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی پرواز کے ذریعے 29 افراد کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرکی پرواز سے بچوں کیلئے دودھ کے پیکٹس بھی پاراچنار پہنچائے گئے۔اسی طرح ہیلی کاپٹرکی دوسری پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا اس کے علاوہ تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک میت کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا۔ پانچویں پرواز کے ذریعے 5 افراد کو کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیاجبکہ آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاوہ بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کی صوبہ بھر میں سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل پیش
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.