بلوچستان شدید سردی، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ، محکمہ موسمیات

جمعہ 27 دسمبر 2024 15:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2024ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے سے بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 8 تک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سٹرکوں اور سیوریج کا پانی جم گیا جبکہ نوکنڈی 4،سبی 3،جیونی 9، تربت 10،گوادر میں سے کم سےکم 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔\378