جام غلام قادرہسپتال حب کم وسائل کے باوجودہیلتھ کیئر کی بہتر سہولیات ڈیلیورکررہی ہے، عبداللہ خان

جمعہ 3 جنوری 2025 01:20

dحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2025ء)سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ 50بیڈڈگورنمنٹ جام غلام قادرہسپتال حب کم وسائل کے باوجودہیلتھ کیئر کی بہتر سہولیات ڈیلیورکررہی ہے پاپولیشن ویلفئیر ڈییارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی پالیسی کی مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تولیدی صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے اسٹریٹ یجی پر عمل پیراہے جلد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال حب اوراوتھل میں فیملی پلاننگ اورتولیدی صحت کی آگاہی اورسہولیات فراہمی کیلئے کارنرڈیسک قائم کرینگے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ جام غلام قادر 50بیڈڈڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال دورے کے موقع پرگائنی ڈیپارٹمنٹ ہیڈڈاکٹر ذکیہ صلا اورایم ایس ڈاکٹر ناصر شیخ کی جانب سے دی گبریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر جام غلام قادرمیں ڈیلیوری کیسزکیلئے مشکے آواران اوتھل سے لیکر شاہ نورانی کنراج دریجی کے دوردرازعلاقوں کی خواتین یہاں کا رخ کرتی ہیں صوباوزیر میر علی حسن زہری سیکرٹری ہیلتھ اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزری پر زیروریفرل کی پالیسی اپناہے گزشتہ سال 2024 کے دوران 350 نارمل۔

اور500سے زائد ڈیلیوری آپریشن کی سہولیات دوران زچگی خواتین مریضاں کو فراہم کی گہیں ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کی دستیاب سہولیات سے صنعتی شہر حب اوردوردراز علاقوں کی ریائشی خواتین ڈیلیوری کی بہتر سہولیات سے مستفید ہورہی ہیں سیکرٹری بہبود آبادی کو بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال میں 75 میڈیکل افسران اور28نرسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں تولیدی صحت کی آگاہی اورخاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات محکمہ پاہولیشن ویلفئیر فراہم کرے تو بہت سارے ایشوزحل ہونگے اس موقع پر سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے حب اور لسبیلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور ایم این سی ایچ سینٹرز میں خاندانی منصوبہ بندی اورتولیدی صحت سے آگاہی کے کارنر ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے جام غلام قادرہسپتال کے مسائل کے حوالے سے منتظمین سے گفت و شنید کی انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے حوالے سے اوتھل اور حب میں کارنر ڈیسک قائم کئے جائیں گے جبکہ بہتر خاندان کی تشکیل کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا محکمہ بہبودآبادی دیہی اور شہری آبادی کی بہبود کے لئے بلا امتیاز سہولیات فراہم کریگی سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر نے ضلع حب میں صحت عامہ کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرین حب کے کلیدی کردارکوبھی سراہا۔