جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوان اور سماجی شخصیت محمد عطااللہ کی نئی کمپنی "افکار سروسز" کی پروقار افتتاحی تقریب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جنوری 2025 23:06

جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوان اور سماجی شخصیت محمد عطااللہ کی نئی کمپنی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2025ء) جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوان اور سماجی شخصیت محمد عطااللہ نے اپنی نئی کمپنی "افکار سروسز" کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود دھول تھے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور سعودی تاجر برادری کے علاوہ محمد عطااللہ کے قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عطااللہ نے کہا کہ ان کی کمپنی جدید خدمات فراہم کرنے کے ساتھ اپنے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کے تحت قائم کی گئی ہے۔ مہمان خصوصی چوہدری شفقت محمود نے کمپنی مالکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "افکار سروسز" کا قیام ایک مثبت قدم ہے جو نہ صرف کاروباری مواقع پیدا کرے گا بلکہ سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تاجروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں اور پاکستان انویسٹرز فورم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تاجروں کی مکمل معاونت کرے گا۔ تقریب سے فضل منیر سلارزئ، امیر خان حمزہ الحارثی، یزید المطیری اور بحت شیر خان نے بھی خطاب کیا اور کمپنی مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سب نے ملکر کمپنی مبارکباد کا کیک کاٹا۔