صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود حالات رہنے کے ساتھ سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعرات 9 جنوری 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود حالات رہنے کے ساتھ سرد اور خشک رہے گا جبکہ وسطی پہاڑی علاقوں میں موسم بہت سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاو ہ جنوب مغربی اور وسطی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود حالات کے ساتھ سرد اور خشک موسم کی توقع ہے جبکہ وسطی پہاڑی علاقوں میں بہت سرد رہنے کا امکان ہے۔

جنوب مغربی اور وسطی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم ضلع چاغی، سوراب، قلعہ عبداللہ، چمن، ژوب سمیت اس کے ملحقہ علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔