تحریک انصاف 8 فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ہے عمران خان جیل سے اسے چلا رہے ہیں، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹویٹر اکاونٹ پر کیا کرنا ہے، ہم جلد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے؟، جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاءاللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی جمعہ 10 جنوری 2025 15:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔مذاکرات اگر انہوں نے کرنے ہوتے ہیں تو یہ خود ہی صبح 7 بجے جیل کھول دیں گے اگر انہوں نے مذاکرات کرنے ہوئے تو آپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔
قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انھوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا مزید کہناتھا کہ سلمان اکرم راجا کو بانی نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجا وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا پتا ان کو لکھائی میں مشکل پڑ رہی ہو کہ انہوں نے 190 ملین پاونڈز کے فیصلے میں کیا لکھنا ہے۔ 190 ملین پاونڈز ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔ بانی پی ٹی آئی باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے ؟۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا۔ قوم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر ان مقدمات کا سامنا کیا۔بانی پی ٹی آئی مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
صحت کے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
وولکر ترک کا لبنان اور شام میں نئی شروعات کا خیرمقدم
-
70 سالہ بزرگ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف
-
جس کے نام پر کاٹا لگایا گیا آج اسی کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات کئے جارہے ہیں
-
2025 تبدیلی کا سال ہے عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے
-
شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
-
مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا
-
یوکرین: جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
بدقسمتی سے کچھ لوگ کوشش کررہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑبرقرار رہے
-
حکومت سوچ رہی تھی کہ بانی اور اسیران کی رہائی کیلئے نام لکھ کردیں گے
-
اسپین، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
-
ترکیہ میں انسداد دہشتگردی قوانین کے بے جا استعمال پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.