اسرائیل اور حماس میں معاہدے کیلئے حقیقی پیش رفت ہو رہی ہے، امریکی صدر

جمعہ 10 جنوری 2025 23:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی جانب حقیقی پیش رفت ہو رہی ہے، کیونکہ مذاکرات کار اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جار ی بیان میں امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ میں نے اس سے قبل لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے بھی بات کی تھی، وہ بہترین انسان ہیں، وہ بھی اس معاہدے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔