وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق کی سید نیئر حسین بخاری کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 11 جنوری 2025 21:38

اسلام آباد/مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی رہائش گاہ آمد ہوئی،انہوں نے نیئرحسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر نے نئیر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرموسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق اور میاں عبدالوحید بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجودتھے۔