
پاکستانی عوام ملالہ کو اپنے رول ماڈل کے طور پر تسلیم نہیں کریں گے،پیر ارشدکاظمی
پیر 13 جنوری 2025 22:41
(جاری ہے)
پیر سید ارشد علی کاظمی نے کہا کہ پاکستانی عوام ملالہ کو اپنے رول ماڈل کے طور پر تسلیم نہیں کریں گے، کیونکہ ہمارے رول ماڈل وہ ہیں جو اپنی قوم کی عزت اور وقار کے لیے کھڑے ہوں، جیسے اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی، مولانا سردار احمد چشتی، اور شاہ احمد نورانی صدیقی رحمہم اللہ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام، مدارس کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور تعلیمی اصلاحات کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کا تعلیمی بحران حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہمارے تعلیمی نظام کی ناکامی کی غماز ہے اور اس بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔پیر سید ارشد علی کاظمی نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ تحریک سے قبل مدارس اس خطے میں تعلیم کا واحد ذریعہ تھے۔ یہ مدارس نہ صرف دینی تعلیم فراہم کرتے تھے بلکہ دنیاوی علوم جیسے سائنس، فلسفہ، ریاضی اور فنون لطیفہ میں بھی رہنمائی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے فارغ التحصیل افراد نے مغلیہ دور میں عظیم الشان عمارتیں اور قلعے تعمیر کیے، جو آج بھی انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کے طلباء کے لیے تحقیق کا موضوع ہیں۔انہوں نے علی گڑھ تحریک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خان نے مغربی طرز تعلیم کو فروغ دے کر مسلمانوں کو ان کے دینی نظام تعلیم سے دور کر دیا۔ ان کا یہ نظریہ کہ مسلمان جدیدیت کو اپنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، اسلامی تعلیمات کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ تحریک نے مدارس کی افادیت کو نظرانداز کیا اور سیکولر تعلیم کو فروغ دیا، جس سے مسلم معاشرہ دینی تعلیمات سے دور ہو گیا۔پیر سید ارشد علی کاظمی نے ملالہ یوسف زئی کے حالیہ دورہ پاکستان اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے ‘واشنگٹن پوسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.