وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات، تجارتی، ثقافتی تعلیمی امور اور سماجی تعاون پر بات چیت کی
ملاقات میں ایرانی سفیر کی تجارتی حجم میں اضافے، تعلیمی اسکالرشپس، اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت سماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش
منگل 14 جنوری 2025 05:35
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اور ایران کے درمیان مختلف سطح پر وفود کے تبادلے اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا، غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور تاجروں کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ملحقہ بارڈر کے مسائل کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ تجارت پیشہ افراد کو سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریجن میں امن و امان کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ایرانی تاجروں کیلئے سہولتوں کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسی بھی قانونی تجارتی کنٹینر یا ٹرک کو بلوچستان میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا ایسی مشکلات کے بروقت ازالے کے لئے ایرانی قونصلیٹ اپنا رابطہ کار مقرر کرے جو تاجر پیشہ افراد کی معاونت کے لئے صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے ۔ایرانی سفیر نے تعلیمی اسکالرشپس کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے طلبہ کے لیے مختلف پروگرامز شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ اور حکومت بلوچستان کے حکام مل کر اسکالرشپ پروگرام کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ اس پیشکش کے تحت کوئٹہ میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کے لیے بھی خصوصی تعلیمی اسکالرشپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو دنیا بھر کی دو سو ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ دی جارہی ہے فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ایرانی سفیر کی دعوت پر ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے ۔ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سیستان میں بلوچ گورنر کی تقرری سے متعلق آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سوئنیرز کا تبادلہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.