الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے64 اور پی پی32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے

منگل 14 جنوری 2025 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی حلقہ این اے64 اور صوبائی حلقہ پی پی32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،الیکشن ٹربیونل کے جج محمد مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی، چوہدری پرویز الہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹربیونل سے استدعا کی کہ این اے 64 اور پی پی 32 کے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کا لعدم قرار دے، ٹربیونل نے درخواستوں پر مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔