محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 3000 چارج نرسوں کو 31 مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کر دیا

بدھ 15 جنوری 2025 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نئی بھرتی ہونے والی 3000 چارج نرسوں کو پنجاب کے 31 مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کر دیا،3000 چارج نرسوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 440 چارج نرسوں کو میئو ہسپتال لاہور، 100 کو جنرل ہسپتال لاہور، 40 کو جناح ہسپتال لاہور، 201 کو سر گنگارام ہسپتال لاہور، 42 کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز، 253 کو سروسز ہسپتال لاہور، 10 کو گورنمنٹ محمد نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ لاہور اور 10 چارج نرسوں کو جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔

70 چارج نرسوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، 70 کو نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاول پور، 118 کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، 100 کو نشتر ہسپتال ملتان، 46 کو نشتر ٹو ہسپتال ملتان، 55 کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، 170 کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال، 31 کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور 12 چارج نرسوں کو الائیڈ ٹو ہسپتال فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

188 چارج نرسوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ، 100 کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات، 25 کو سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سیناٹوریم سمالی مری اور 23 چارج نرسوں کو سید مٹھا ہسپتال لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔111 چارج نرسوں کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، 14 کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، 20 کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور 20 نرسوں کو کو ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

139 چارج نرسوں کو چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان، 30 کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان، 49 کو پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاول پور، 300 کو چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور، 100 کو چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان اور 28 چارج نرسوں کو چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔نئی بھرتی اور تعینات شدہ تمام چارج نرسوں کو فوری طور پر چارج لے کر اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔