مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ ،کھمبوںکی تنصیب کے کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعہ 17 جنوری 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ اورکھمبوںکی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں 18جنوری اور19جنوری (روزانہ ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، پی اے ایف،واسا،بیوٹمز،داریم، چشمہ،خروٹ آباد، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، نوحصار، اغبرگ اوردوستین فیڈرزسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی ۔

اس کے علاوہ 19جنوری (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم، سورج گنج بازار، کوئٹہ کمرشل ، ایف سی ہسپتال،پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، نواںکلی، کینٹ، کلی دیبہ فیڈروں سے صبح دس بجے تا شام چاربجے نیز اسی روز220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی، واسا، ایف جی ایس، شیخ زید، اولڈاورنیومیاں غنڈی،سریاب مل فیڈروں سے دن11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 19جنوری اور 20جنوری کو (روزانہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون،سریاب ٹو، جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اولڈاور نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزمسلم باغ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی رہے گی۔ اسی طرح 20جنوری کو اورماڑہ اور تمپ گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔