Live Updates

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی ختم نہیں ہوگا

بدنصیبی سے بانی خود اس دوراہے پر کھڑے ہوگئے، پی ٹی آئی والے بھی چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔ سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 جنوری 2025 21:54

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی ختم نہیں ہوگا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جنوری 2025) سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی ختم نہیں ہوگا، بدنصیبی سے بانی خود اس دوراہے پر کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بدنصیبی سے بانی پی ٹی آئی خود اس دوراہے پر کھڑے ہوگئے، کل کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی، پی ٹی آئی والے بھی چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی۔

190 پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ جاکر بھی ختم نہیں ہوگا۔ اسی طرح آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات 20 جنوری کے بعد ہوں گے۔ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔

(جاری ہے)

ابھی تو مذاق ہورہا ہے۔ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی۔ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی۔حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی اس وقت پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔ مزید برآں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47 کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔

آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔ حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں۔ آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا مذاکرات میں سمجھتا ہوں 20 جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاق ہورہا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات