ایم ڈی کیٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بکھر کے ہونہار طالب علم محمد حمزہ مجید کے پنجاب بھر میں نویں پوزیشن

پیر 20 جنوری 2025 17:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی طرف سے ایم ڈی کیٹ امتحان 2024 ء کی میر ٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے ہونہار طالب علم محمد حمزہ مجید نے پنجاب بھر میں 9 ویں پو زیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی پر پر نسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چودھری ، وائس پر نسپل پرو فیسر شیخ محمد ذوالفقار علی اور تمام معزز فیکلٹی ممبران نے حمزہ مجید اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

پرنسپل نعیم الحق چودھری کا کہنا تھا کہ محمد حمزہ مجید نے MDCAT کی میرٹ لسٹ میں پنجاب بھر میں 9ویں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف کالج بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ یہ شاندار کامیابی حمزہ کی محنت، لگن، اور اساتذہ کرام کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ حمزہ مجید نے انٹر میڈیٹ امتحان 2024ء میں سر گو دھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پو زیشن حاصل کی تھی ۔\378

متعلقہ عنوان :