وادی کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ،پہاڑوں پر برف باری کا مکان ہے ، محکمہ موسمیات

پیر 20 جنوری 2025 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) وادی کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں قلات، زیارت ، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، کوژک ٹاپ اور کان مہتر زئی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ،پہاڑوں پر برف باری کا مکان ہے محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی، ژوب اورموسیٰ خیل میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش جبکہ بالائی اور شمالی علا قوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد شردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش جیوانی میں 13،گوادر 10، پنجگور 3، کوئٹہ(شیخ ماندہ 03، سمنگلی 02) ، قلات 2، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔