حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، سرفرازبگٹی

پیر 20 جنوری 2025 23:19

حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے سنجیدہ اقدامات کر ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے گوادر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گوادر میں قبائلی رہنما میر ساجد دشتی کے گھر پر علاقے کے عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر مقامی افراد نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی نے کہا کہ گوادر کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصا پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت ان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی لوگوں کی شمولیت کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا، اس لیے حکومت ہر منصوبے میں مقامی قیادت کے مشوروں کو اہمیت دے رہی ہیاس موقع پر قبائلی رہنمامیر ساجد دشتی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے عمائدین نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا، جن پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قبائلی رہنماوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔