کراچی میں 70 فیصد فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ،پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 22 جنوری 2025 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پاورعامر طلال خان نے کہا ہے کہ کراچی میں 70 فیصد فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے ،وفاقی حکومت نے کراچی کو ایک ونٹر پیکج دیا تھاکافی سارے لوگ نیٹ میٹرنگ کی طرف جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شہلا رضا نے پیش کیاپارلیمانی سیکرٹری عامر طلال خان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہیوفاقی حکومت نے کراچی کو ایک ونٹر پیکج دیا تھاکافی سارے لوگ نیٹ میٹرنگ کی طرف جارہے ہیں،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہمارے لوگوں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے،کراچی میں چھ پانچ گھنٹے کی سپلائی دیتے ہیں،18، 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے طلال خان نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہیبہت سارے علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ ہیوزیراعظم کا فوکس اکانومی اور پاور پر ہیآنے والے دنوں میں یہ لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو جائے گی،عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایک گھر بجلی کا بل نہیں بھرتا تو پورا فیڈر بند کردیا جاتا ہیجو بل نہ بھرے اس کی بجلی کاٹیں مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ 12 اور 14 گنتے سے اوپر لوڈشیڈنگ ہے،یہ کب تک چلتا رہے گا طلال خان نے کہا کہ 14 اور 18 گھنٹے والی بات ٹھیک نہیں ہے، پولیو کیسز میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹ سید امین الحق نے پیش کیاپارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم۔

(جاری ہے)

نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کی شرح کب ہو رہی ہے پی ٹی آئی ارکان کے چور ہے چور ہے سار ٹبر چور ہے کے نعریپی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اردلی اردلی کی بھی آوازیں لگائی گیئں پی ٹی آئی ارکان کی بھی ایوان میں آمد، اووو اووو کی آوازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن کی طرف سے نعرے بازی مبارک زیب خان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی لوٹا لوٹا کی آوازیں لگائی گیئں ظالمو جواب دو خون کا حساب دو، گولی کیوں چلائی، پی ٹی آئی ارکان کے نعرے مبارک زیب خان نے کہا کہ شرم آنی چاہئے ان کو یہ بچوں کی طرح اوو اوو کر رہے ہیں میرے شہید بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔