اٹک،دو سینئر وکلا کے قتل کے ملزم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنادی گئی

جمعرات 23 جنوری 2025 23:36

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)دہشت گردی عدالت نے ضلع کچہری میں دو سینئر وکلا کے قتل کے ملزم کو تین بار سزائے موت اور 10،10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی عدالت نے ضلع کچہری میں دو سینئر وکلا کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم انتظار حسین شاہ کو تین بار سزائے موت اور 10،10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

فیصلہ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دو سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔ملزم انتظار حسین شاہ جو حاضرسروس ایلیٹ فورس کا اہلکار تھانے گزشتہ سال ضلع کچہری میں سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ کو قتل کیا تھا۔عدالت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر زور دیا۔