پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی

جمعرات 23 جنوری 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے کہاہے کہ پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے محکمہ صحت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،حالیہ پولیو مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ،پولیو کے خاتمے میں عالمی ادارہ برائے صحت، بل گیٹس فائونڈیشن ،یونیسیف ،گاوی سمیت دیگر ڈونرز کا اہم کردار ہے ،حکومت بلوچستان ڈونرز کی مدد سے اوروزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر امید ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیو کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے بذریعہ زوم اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مجیب الرحمن پانیزئی نے ڈونرز تنظیموں عالمی ادارہ صحت ،بل گیٹس فائونڈیشن ،یونیسیف ،گاوی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کے زیر سایہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں ڈونر تنظیموں کے تعاون سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ،بلوچستان کے تمام اضلاع میں حالیہ پولیو مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،عالمی ادارہ صحت اور پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے تعاون سے بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنا کر آگے بڑھاجائے گا، پولیو کے بڑھتے ہوئے حالیہ کیسز کی وجہ سے محکمہ صحت کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔