کاروکاری سندھ کا کچر نہیں ہے سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے ، نور الہدیٰ شاہ

ہفتہ 25 جنوری 2025 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2025ء)پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف رائٹر و مصنفہ نورالہدی شاہ نے کہاکہ کاروکاری سندھ کا کچر نہیں ہے سماج اور قوم کے سدھارنے کی شروعات گھر سے ہوتی ہے یہ تاثر ختم ہونا چائیے کہ سندھ کی لڑکیاں ان پڑھ ہوتی ہیں وہ معروف رائٹر وماہر تعلیم ایڈوکیٹ زینت عبداللہ چنہ کی 50 ویں برسی کے موقع پر بسنت ہال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے سندھی چھوڑ کر انگریز بن گئے ہیں سندھ کی عورت کو باشعور بنانے میں بیگم زینت چنہ کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ماروی رسالہ بھی نکالا اور ایوب کی بدترین امریت کے دور میں جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکالے گئے احتجاجی جلوس کی قیادت بھی کی معروف رائٹر مہتاب اکبر شاہ راشدی نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی معاشرہ جس کی بات کی جاتی ہے کیا وہ معاشرہ اج موجود ہی تمام رسم و رواج ختم ہوگئے ہیں کوء معاشرہ مرد اور عورت کے بغیر چل ہی نہیں سکتا بیگم زینت عبداللہ چنہ نے اس دور میں سندھ کی خواتین کو شعور دیا جس زمانے میں اس کا کوء سوچ بھی نہیں سکتا تھا ان کی خصوصیات ان کی اولاد میں پاء جاتی ہیں مہتاب اکبر راشدی نے مذید کہاکہ کاروکاری ہماری رسم نہیں ہے اس مرد سے بڑا بے غیرت ہو نہیں سکتا جو اپنے گھر کی عورت کو بے لباس کرے اس میں اپنی شان سمجھتے ہیں کارو کاری میں عزت سمجھتے ہیں جو مرد خود اپنی عورت کو عزت نہیں دیتے ان کا معاشرہ میں کوء مقام نہیں ہوتا سندھ میں چراغ روشن کرنے والی خواتین پر ہمیں فخر کرنا چائیے بیگم زینت چنہ گھر کی روشنی چراغ تھیں خواتین کے لئیے ایک رول ماڈل ہیں معروف اداکار مصطفے قریشی نے اپنے خطاب کے اغاز میں مرحومہ زینت چنہ کے ایصال ثواب کے لئیے فاتحہ خوانی کی اور دعا دکراء انہوں نے کہاکہ وہ عاشق سندھ ہیں وہ والدین بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی اولادیں اپنے بڑوں کو یاد رکھتے ہیں بیگم زینت چنہ نے اپنی زندگی کے مختصر وقت میں بڑے کام کئیے لوگوں کی خدمت کی حکومت پکا قلعہ یا بھاء خان چاڑی روڑ کو ان کے نام سے منسوب کرے سندھ کی خواتین کے کارناموں کو نصاب میں شامل کیا جائے پروفیسر سلیم میمن نے کہاکہ زینت چنہ کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا زینت چنہ نے جو کچھ لکھا اس پر پی ایچ ڈی ہونی چائیے بیگم زینت چنہ کی سب سے بڑی بیٹی صدر محفل ڈاکٹر نصرت چنہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ والدہ مرحومہ کے بارے میں سن کر ان کا سر فخر سے بلند ہوا ان کی والدہ کو سندھ دھرتی سے بے پناہ محبت تھی انہوں نے اپنے خطاب میں خاندانی پس منظر کا بھی ذکر کیا تقریب سے نصیر مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بسنت ہال کی ڈپٹی ڈائریکٹر صوبیہ شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اس موقع پر مرحوم الن فقیر کے صاحبزادے فھیم الن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میں بیگم زینت چنہ کے خاندان سمیت کراچی سے فنون لطیفہ اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔