راولپنڈی سی6 منشیات فروش گرفتار،6 کلوسے زائد چرس برآمد

پیر 27 جنوری 2025 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئی6 ملزمان گرفتارکرکی6 کلوسے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ملزم فضل اللہ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ملزم آصف قدیر سی1 کلو 220 گرام چرس، ملزم طفیل سے 560 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے ملزم عاطف سے 750 گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم آصف سے 600 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم مراد علی سے 520 گرام چرس برآمد کی۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔