مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد

منگل 28 جنوری 2025 21:55

مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49اجتماعی شادیوں ..
ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ،ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد ،ممبر صوبائی اسمبلی کاشف نوید پنسوتہ، ممبر صوبائی اسمبلی انعام شوکت باری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے سلسلہ میں شاندار مارکی میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو نے تقریب میں بطور خاص شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ،ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد ،ممبر صوبائی اسمبلی انعام شوکت باری ممبر صوبائی اسمبلی کاشف نوید پنسوتہ، کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنما،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ،ڈی پی او حافظ کامران اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد متعلقہ محکموں کے سربراہان، میڈیا پرسنز ،دولہا دلہن کے عزیز و اقارب موجود تھے۔

(جاری ہے)

شرکائے تقریب نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ، میٹرس، شیشہ، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان، پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف سمیت دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ بھی دیا گیا۔دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر نو بیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں اور تقریب کے شرکا کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑوں کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

پنجاب دھی رانی پروگرام نہ صرف ایک فلاحی منصوبہ ہے بلکہ یہ سماجی ترقی،خواتین کی خودمختاری اور عوامی بھلائی کی طرف ایک بڑا قدم بھی ہے۔یہ پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد پروگرام ہے۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور کامیاب اور خوشحال زندگی کے لئے دعا کی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال میں مجموعی طور پر 3000 اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی اور پہلے مرحلہ میں 1500 اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد کا کہنا تھا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے شاندار انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و سٹاف اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔تقریب سے قبل صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر، اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماں نے تحائف کے طور پر ملنے والے سامان کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں بہاولنگر کے فنکاروں نے قوالی بھی پیش کی۔