محسن نقوی کی چین کے نئے سال کے آغاز پر قیادت و عوام کو مبارکباد

چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری وکرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی،بیان

بدھ 29 جنوری 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔یہاں سے جاری بیان بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیا سال بھی چین کیلئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اورچین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، کوئی بھی پاک چین دوستی کو زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔