پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے‘صادق سنجرانی

بدھ 29 جنوری 2025 23:21

پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے‘صادق سنجرانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔پاکستان اور چین کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ ایک گہری برادرانہ وابستگی پر مبنی ہے۔ چین کے نئے سال کے موقع پر خصوصی پیغام میں صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کی عوام، قیادت اور حکومت کو نئے قمری سال کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

چین کا نیا سال امید، خوشحالی اور ترقی کی علامت ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔پاکستان اور چین کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ ایک گہری برادرانہ وابستگی پر مبنی ہے۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ دعا ہے کہ یہ سال چین اور اس کے عوام کے لیے کامیابیوں سے بھرپور ہو۔