Live Updates

ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر کے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا دیئے

آئیں دنیا کو اپنی بیٹیوں کیلئے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بوجھ نہیں بنیں گی یہ وہی ہاتھ ہونگے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے، پوسٹ

بدھ 29 جنوری 2025 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف و فلم ساز ریحام خان نے اپنی پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا ئے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا ‘۔انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین کیلئے مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کیلئے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔ واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 1993ء میں اعجاز رحمن سے ہوئی جو 2005ء میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کی دوسری شادی 2014ء میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی، لیکن یہ 2015میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی اور اس وقت وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات