فنی تعلیمی بورڈ نے ملازمین پر ہڑتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی لگا دی

جمعرات 30 جنوری 2025 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ملازمین پر ہڑتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی لگا دی ۔ فنی تعلیمی بورڈ کے مطابق کوئی بھی ملازم ایپکا کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا، کسی کو فون کال اور میسج پر چھٹی نہیں ملے گی، تمام سیکشنز کے انچارجز حاضری کا ریکارڈ رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

فنی تعلیم ڈیپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کسی ملازم نے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے پر پابندی لگانا نامناسب اقدام ہے، فنی تعلیمی بورڈ کی جانب سے عامرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ۔