حکومت اپوزیشن کے پندرہ سے زائد ممبران اسمبلی کو یک نکاتی ایجنڈا پیش کر کے حمایت حاصل کرنے میں بریک تھرو کر لیا
جمعہ 31 جنوری 2025
18:45
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)آل پارٹیز الائنس،کرناہ عوامی اتحاد نے آزاد کشمیر اسمبلی میں وادء لیپہ کو انسانی ہمدردی مخصوص سرحدی جغرافیائی موسمی حالات کے پیش نظر اضافی انتخابی حلقوں کی ممکنہ قانون سازی کیلئے حکومت اپوزیشن کے پندرہ سے زائد ممبران اسمبلی کو یک نکاتی ایجنڈا پیش کر کے حمایت حاصل کرنے میں بریک تھرو کر لیا چوتھے مرحلے میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم چوہدری انور الحق،پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر،سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، چوہدری عبد المجید،سردار محمد یعقوب خان،سردار عتیق احمد خان،سردار تنویر الیاس سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقاتیں کر کے لیپہ ویلی کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کیلئے تحریری معروضات پیش کر کے سردیوں گرمیوں میں سفری سہولیات کے فقدان سے انسانی زندگیاں موت کی آغوش میں جانے اور انکے مضمرات پر بریفینگ دی جائے گی معزز ممبران اسمبلی کو الگ حلقہ انتخاب پر ملاقاتیں کر کے حمایت حاصل کرنے کیلئے ایک نکاتی ایجنڈا پیش کرنے والے نمائندہ وفد میں آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر،کرناہ عوامی اتحاد کے صدر سید اشتیاق بخآری،راجہ سہیل ناصر خان،مدثر شیخ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر زعماء شامل تھے انھوں نے موقف اختیار کیا کہ لیپہ ویلی کو آبادی کی بنیاد پر نہیں دفاعی سرحدی جغرافیائی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر اسمبلی میں اضافی نشست دینے کیلئے کراد ادا کرنے بہت بڑا تاریخی اقدام ہو گا جو خدمت انسانی کی تاریخ میں اپنی ہی منفرد مثال بن جائے گا وفد نے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پرائیویٹ بل ایوان میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا وفد نے وزراء چوہدری عامر یاسین،محترمہ نثارہ عباسی،جاوید بٹ، عاصم شریف بٹ کو الگ حلقہ پر حمایت کی گزارشات پیش کیں اس سے قبل وزراء حکومت سردار جاوید ایوب خان،محترمہ تقدیس گیلانی،ملک ظفر اقبال اور قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل گجر سے ملاقاتیں کر کے عوام علاقہ کی جانب سے حمایت کیلئے اپنے نقظہ نظر سے آگاہ کیا وفد نے خزب اقتدار،حزب اختلاف کے معزز ممبران اسمبلی سے لیپہ ویلی کے عوام کو لگ بھگ ہچہتر سالوں سے سنگین مشکلات گرمیوں میں بھارتی گولہ باری اور سردیوں میں برفباری سے انسانی جانوں کے ضیاع پر بریفینگ دی جبکہ برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سول آبادی اور افواج پاکستان کے آفیسران اور جوانوں کی ہونے والی شہادتوں سے آگاہ کیا یاد رہے کہ وادء لیپہ کے عوام نے اسمبلی میں اضافی نشست کیلئے وادء لیپہ سے دار الحکومت مظفرآباد تک ایک تاریخی ریلی نکالی اور چھتر چوک میں دھرنا دیا تین چار وزرائے وقت نے عوام لیپہ ویلی سے تحریریں معاہدہ کر کے دھرنا ختم کروایا اسی طرح قومی قائدین سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی لیپہ ویلی کو الگ حلقہ بنانے کے وعدے اور اعلانات کر چکے ہیں وزراء حکومت سردار جاوید ایوب خان،ملک ظفر اقبال،محترمہ تقدیس گیلانی،اور قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد،مہاجرین کے ممبر اسمبلی چوہدری اسماعیل گجر نے آل پارٹیز الائنس کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیپہ ویلی کے عوام کا انسانی قدروں کی بناء پر الگ حلقہ جائز حق اور لازمی مطالبہ جس کیلئے ہم اپنے اپنے فورمز پر بغیر کسی مصلحت کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے جو اس موقع پر آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین شوکت جاوید میر، کرناہ عوامی اتحاد کے صدر سید اشتیاق بخآری،راجہ سہیل ناصر خان،مدثر شیخ نے حکومتی اتحاد میں شامل تینوں بڑی پارلیمانی پارٹیوں،حزب اختلاف،مہاجر ین پارلیمنٹرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اضافی حلقہ اور ٹنل جیسے میگا پراجیکٹ کا منصوبہ آنے والی نسلوں کے باوقار خوشحال مستقبل اور معاشی خود کفالت اقتصادی ترقی سیاحت کے فروغ ہائیڈرل منرل پراجیکٹس قدرتی وسائل اور معدنیات کیلئے لائف لائن حثیت رکھتے ہیں زیرو لائن آف کنٹرول پر نسل درنسل نظریئہ استحکام پاکستان کو اپنے ایمان کا جزو لاینفک بنانے والے غیور بہادر عوام نے نہ تو برفباری اور نہ بھارتی گولہ باری کی ناقابلِ بیان مشکلات کے سامنے ہمت ہاری نہ ہی نقل مکانی کی نہ اپنی بہادر افواج پاکستان کی پشت بانی میں کوئی کمی آنے دی زمانہ جنگ میں وادء لیپہ کے بزرگ نوجوان کندھوں پر خوراک ادویات اور سامان حرب و ضرب اٹھا کر ہزاروں فٹ کی بلندی پر واقع سنگلاخ چٹانوں پر اسلام اور پاکستان کے ان مٹ رشتے منانے کی داستان بہادری رقم کرتے چلے آ رہے ہیں شوکت جاوید میر راجہ سہیل ناصر خان مدثر شیخ نے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سرحدوں کے دفاع دہشتگردی انتہا پسندی لا قانونیت کے خاتمے چادر چار دیواری کے تحفظ لیپہ ویلی سمیت لائن آف کنٹرول کے چودہ انتخابی حلقوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں جو کردار ادا کیا اس پر عوام چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کمانڈنگ آفیسر ٹین کور لیفٹینٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا جنرل آفیسر کمانڈنگ بارہ ڈب میجر جنرل عرفان سیکٹر کمانڈر برگیڈیئر واصف محمود کمانڈر لیپہ گارڈز برگیڈیئر عامر فرید خان اور انکی ٹیم کا خراج تحسین پیش جنکی دورس نتائج کی حامل پالیسیوں سے عوام اور مقتدر اداروں میں اعتماد سازی کے جذبوں اور قوت ایمانی کی فلک بوس عمارت تعمیر ہوئی پاکستان ہماری عزت و تکریم سبز ہلالی پرچم ہمارا ترجمان اور افواج پاکستان ہماری قومی آزادی کی ضمانت اور علامت پوری قوم کا فخر ہے انھوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے لیپہ ویلی ٹنل کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق سمیت سیاسی قائدین سے صرف اور صرف لیپہ ویلی کے حدود اربعہ پر الگ انتخابی حلقہ بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا دوسرے مرحلے میں آل پارٹیز الائنس کا نمائندہ وفد سیاسی جماعتوں کے سربراہان، حریت کانفرنس،ممبران اسمبلی، وکلاء، طلباء،تاجروں، الیکٹرانک پرنٹ سوشل ڈیجیٹل میڈیا، سول سوسائٹی سے ملاقاتیں کر کے انھیں حمایت پر آمادہ کرنے کی یاداشتیں پیش کریں گے وادء لیپہ کے وفد نے گورنمنٹ گرلز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالجز میں سٹاف کی کمی سائنس کلاسسز کی اجرائیگی بسوں کی فراہمی صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری ادوایات کی کمی عوام اور طلباء طالبات سے ناروا سلوک کی بڑھتی ہوئی شکایات کے تدارک نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے تعلیم اخراجات علاج معالجے کے اخراجات ایمبولینس کی واپسی کیلئے فوری اقدامات اور برتھواڑ گلی دفاعی سڑک ہیلتھ پیکچ لیپہ باء پاس چک مقام منڈا کلی،منڈل سڑکوں سمیت ترقیاتی پیکیج پر حکومت آزاد کشمیر اور افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انور الحق کی قیادت میں اتحادی حکومت مسلسل محنت و لگن سے ریاستی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے پیش رفت کر چکی ہی-