کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ کیلئے میرا بھرپور تعاون آپ کی یونین کے ساتھ ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

شہر کے کاروبار میں کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ ایک ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتی ہے ، طارق علی سولنگی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 31 جنوری 2025 17:37

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن طارق علی سولنگی کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ کی کابینہ کو مبارکباد دینے انکے آفس پہنچے جہاں ڈسٹری کنزیومر پروڈکٹ بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ کے صدر پرویز عظیم آرائیں،سرپرست حمید راٹھور ،نائب صدر طیب سلطانی ،جوائنٹ سیکریٹری چوہدری سیف الرحمن آرائیں ،انفارمیشن سیکریٹری شہباز علی اسدی نے طارق سولنگی کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد طارق سولنگی نے نو منتخب عہدیداران کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی اجرک اور پھولوں کے پہناکر مبارکباد دی اور کہا کہ کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ کیلئے میرا بھرپور تعاون آپ کی یونین کے ساتھ ہے اور رہے گا کیونکہ شہر نوابشاہ کے کاروبار میں  کنزیومر پروڈکٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نوابشاہ ایک ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے موقع پر معروف تاجر حاجی خلیل ابراہیم قریشی ،راجہ محسن مغل ،سردار جاوید انصاری ،عمران عظیم آرائیں ،زبیر عظیم آرائیں ،کیمرہ مین اسامہ آرائیں ودیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔