عوام جلد نااہل حکمرانوں کے جانے کی خوشخبری سنیں گے ، پیر صدر الدین شاہ راشدی

کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ادارے تباہ و برباد ہوچکے ہیں ،صدر مسلم لیگ (فنکشنل)سندھ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 31 جنوری 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے زوال کے دن آ چکے ہیں اور جلد عوام نااہل حکمرانوں کے جانے کی خوشخبری سنیں گے ، زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ادارے تباہ و برباد ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ھاس سندھ کا افتتاح کرنے کے بعد کراچی زون رابطہ کمیٹی اور اضلاع اور ونگز کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا انتظار کرو اور عوام سے رابطے میں رہو ، ہمارا مقصد اور ٹارگیٹ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ سیاست کمرشل ہوچکی ہے کارکنان مایوس نہیں ہوں سیاست کے میدان میں بکنے کے لیے چیزیں عام ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی دم بھی کاٹنی پڑے گی تو ایسے حکمران آئیں گے جو عوام کی حقیقی روح سے خدمت کریں گے ، موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے نوجوان مایوس ہو گئے ہیں ان کی مایوسی ختم کرنے کے لیے دس نمبری حکمرانوں سے چہٹکارا حاصل کرنے کے لیے اب نوجوانوں کو صف اول میں آنا ہوگا اور فہم و فرا صت سے قدم آگے بڑھانا ہوگا پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ ملک میں خواتین 51 فیصد سے زیادہ ہیں خواتین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار اداکرنا پڑیگا ، اس موقع فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہم وفاق کی سیاست کرتے ہیں ، کراچی میں مسائل حد سے بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی نظریں پیر صاحب پگارا کی طرف ہیں اور ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے یہ ہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام کی امیدیں فنکشنل لیگ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے کراچی کے تاجروں کے ساتھ تلخ لہجے میں گفتگو کی جو انتہائی افسوس کی بات ہے زرداری لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانا ہے تقریب میں سید زاہد حسین زیدی فقیر غلام نبی منگریو رئیس غلام مصطفی جمالی سید انور علی شاہ ارشد شر بلوچ ، ارمان فیاض ، جمشید خان افتخارصدیقی رانا مشتاق اسامہ جعفری غلام قادرلغای بشیر لاڑک شاہین خان ایڈووکیٹ افضال صدیقی کیپٹن نعیم فیروز رضا خان الہیار بلوچ نذیر بلوچ چوہدری تنویر شمائلہ رزاق سحر ممتاز ارم خان تنزیلا خرم ، عنبر نعیم ، سید نوید شاہ نوری امان اللہ گوپانگ گلاب خان سیف الدین اور دیگر رہنما موجود تھے۔