ایم ایس لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سندھ انفارمیشن کمشنر کے روبرو طلب

سماجی کارکن بوٹا امتیاز نے اقلیتی کوٹے پر بھرتی ملازمین کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی، جو انہیں فراہم نہیں کی گئی

ہفتہ 1 فروری 2025 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)سندھ انفارمیشن کمشنر نے حیدر آباد میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔سندھ انفارمیشن کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مختلف اوقات میں نوٹس اور شوکاز بھی جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن بوٹا امتیاز نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال سے حیدرآباد میں سول اسپتال میں اقلیتی کوٹے پر بھرتی ملازمین کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی، جو انہیں فراہم ٓنہیں کی گئی۔

جس پر سندھ انفارمیشن کمشنر نے 6 فروری کو ایم ایس کو کراچی طلب کر لیا ہے۔حکم نامے کے مطابق 18 اکتوبر کو ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست گزار کو 7 روز میں معلومات فراہم کریں، آپ نے جان بوجھ کر مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں، کیوں نہ آپ کیخلاف سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :