پشاور پولیس کا اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 1 فروری 2025 22:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پشاور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید 14 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔ افسران بالا کے خصوصی احکامات پر ہفتہ کو کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 عدد پستول، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالاکوف، ایک عدد رائفل، متعدد میگزین سمیت سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس کے ساتھ ساتھ تین سو گرام آئس اور ایک کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ ناصرباغ اور تھانہ غربی کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران مزید 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جاری کریک ڈاؤن کے دوران 12 مقدمات درج کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 عدد پستول، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالاکوف، ایک عدد رائفل، متعدد میگزین سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس کے ساتھ ساتھ تین گرام آئس اور ایک کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور سرپرائزناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تمام داخلی وخارجی رواستوں پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون اسی طرح جاری رہیگا۔

ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے دوران چند دنوں میں اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 240 مقدمات درج کرکے 261 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 381 عدد پستول، 25 عدد کلاشنکوف، 32 عدد رائفل، 7 عدد کالاکوف، 3 عدد شارٹ گن، متعدد میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔