Qپولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے ، ڈی نوشکی

اتوار 2 فروری 2025 21:15

‘نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2025ء) پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے جو بچہ اس وائرس کا شکار ہو جائے تو معذور ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزاد فرید احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد مینگل ڈسٹرکٹ فیمل ایجوکیشن آفیسر میڈم فاطمہ منور چیرمین یونین کونسل باغک مل میر عبد الرحمان لانگو چیرمین یونین کونسل خیصار عزیز احمد مینگل نے بھی بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے نوشکی کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ 3 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر صحت مند معاشرے کی تشکیل اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں انہوں نے کہا جو بچے پولیو کے وائرس کا شکار ہوتے ہیں مختلف معاشرتی ناہمواریوں کا شکار ہو کر معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں اس وقت پوری دنیا سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں پولیو کے وائرس کی موجودگی اور پولیو کیسز میں بتدریج اضافہ سوالیہ نشان ہے پاکستان سے اس داغ کو مٹانے کے لیے ہمیں اس مہم کو قومی فریضہ ا ور جہاد سمجھکر جنگی بنیادوں پر پولیو کے وائرس کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہماری معمولی کوتاہی اور غفلت سے کوئی بچہ پولیو کے وائرس کا شکار ہو تو ہم اس جرم میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ورک پلان میں مزید بہتری عملہ کی تعداد میں اضافہ ا ور استعداد کار بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہ ہو انہوں نے کہا حکومت پولیو کے وائرس کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری زون بنانے کے لیے پر عزم ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کیمونٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزاد فرید احمد نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا پولیو مہم کے دوران نوشکی ڈسٹرکٹ میں 36774بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کے لیی164موبائل ٹیمیں 12 ٹرانزٹ پوائنٹ 15 فکسڈ مراکز بنائے گئے ہیں پولیو سے بچا کے قطروں کی اہمیت اور افادیت سے عوام کو شعور آ گائی ا ور منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کے لیے بھی ہمیں اپنا موثر کردار ادا کرنے سے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں نوشکی کے باشعور والدین اپنے بچوں کے روشن اور خوشحال مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اس موقع پر انڈس پروگرام کے کوآرڈینیٹر ابرائیم جمالدینی یونیسف کے نمائندے مہر اللہ بادینی پی ایس ڈپٹی کمشنر نجیب اللہ مینگل ایم این ای داد شاہ پی پی ایچ آئی کے سیف الرحمان مینگل ڈی ایس وی عطا اللہ مینگل بھی موجود تھے۔