انٹرنیشنل سول ایوارڈ اور جرنلسٹ آف دی ایئر نثار عثمانی ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات 21 فروری 2025 صبح 11 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

پیر 3 فروری 2025 22:43

اسلام آباد/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2025ء) چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے سال 2024/25 کیلئے انٹرنیشنل سول ایوارڈ اور جرنلسٹ آف دی ایئر نثار عثمانی ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات 21 فروری 2025 صبح 11 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں ملک میں صحافت کے شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے ملک کے اہم صحافیوں کو انٹرنیشنل سول ایوارڈز جن نیلسن منڈیلا ایوارڈ قائداعظم ایوارڈ امام خمینی ایکسیلنس ایوارڈ نثار عثمانی جرنلسٹ ایوارڈ علامہ اقبال گولڈ میڈل باچا خان ایوارڈ خان شہید ایوارڈ مفتی محمود ایوارڈ اور بی بی شہید ایوارڈ سے نوازا جائے گا اس موقع پر اویس جدون نے کہا کے پاکستان میں صحافی اپنی جان پہ کھیل کے اس مقدس فریضہ کو سر انجام دے رہے ہیں اور ہم انکی اس جدوجہد کو سراہتے ہیں اور انکی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کیلئے پی ایف یو جے کے اشتراک سے ایسی عظیم شخصیات کو ایوارڈز سے ہر سال نوازتے ہیں اور یہ عظیم فریضہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے والوں میں افضل بٹ، ناصر زیدی، اقبال جعفری، شہزادہ ذوالفقار، سلیم شاہد،ارشد انصاری، لالا اسد پٹھان، فوزیہ شاہد، طارق ورک، نیئر علی، لالا رحمان، خالد کھوکھر، اظہر جتوئی، آصف بشیر چوہدری، طاہر حسن خان، آصف ظہیر خان، عامر سجاد سید، سحرش کھوکھر، ناصر حسین شامل ہیں آخر میں اویس جدون نے منتخب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ آئندہ بھی ملک میں آزادی اظہار رائے حقیقی جمہوریت انسانی حقوق کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔