ریسکیو1122ملتان نے گزشتہ ماہ 9708متاثرین کو ریسکیوکیا

منگل 4 فروری 2025 19:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) ریسکیو1122ملتان نے گزشتہ ماہ جنوری میں 9708متاثرین کو ریسکیوکیا،اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔ ریسکیو 1122نے 2338 ٹریفک حادثات‘96 آگ لگنے کے واقعات‘ 218لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز‘) 0ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے, 03عمارت منہدم ہونے‘ اور 6417میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام9965ایمرجنسیز میں 4114 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔

5126کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 524متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے اس کے علاوہ 606مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 10 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ جنوری میں 37643 کالز موصول ہوئیں جن میں صرف9965 ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں ،تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :