یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور اہلِ کشمیر کے لازوال رشتے، مذہبی، ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان بن چکا ہے،چوہدری انوار الحق
یہ دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتا ہے وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر
منگل 4 فروری 2025 20:15
(جاری ہے)
آج بھی پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے حقِ خودارادیت کو حاصل کر کے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔5اگست2019 کو بھارت کی انتہاپسند حکومت نے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے جو غیر قانونی اقدامات کیے، انہیں کشمیری عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کے جبر و استبداد کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو ترک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان تمام بھائیوں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف سینہ سپر ہیں اور اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں ظلم و بربریت کے تمام حربے آزمائے جا رہے ہیں۔ ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنوں کا وحشیانہ استعمال، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی جاری ہیں۔ میں عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حقِ خودارادیت دے۔پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہشمند رہا ہے، جبکہ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی اور جارحیت کو فروغ دیا ہے۔ بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف نہیں کر سکتا، اور نہ ہی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا جا سکتا ہے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے اور ان کی حمایت میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا، اور ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق شرمندہ تعبیر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.