مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا

بدھ 5 فروری 2025 14:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا۔ یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالفتاح عباسی نے کہا کہ تقسیم کی تاریخ جتنی پرانی ہے اتنی ہی پرانی تاریخ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کے مسئلے کو جلد حل کرنا چاہیے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ قومی ترانے کے بعد تقریب میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں مہران یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے کشمیر پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے تقاریر کیں۔ اس تقریب میں مہران یونیورسٹی کے ریسرچ ایسوسی ایٹ فیض احمد ابڑو اور دیگر افراد نے شرکت کی۔