پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹرمیاں حمزہ کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

جمعہ 7 فروری 2025 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹر اورپی پی 145 سے سینئر نائب صدر میاں حمزہ نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور آئی پی پی رہنما میاں جنید ذوالفقار سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میاں خالد محمود اور میاں جنید ذوالفقار نے شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے، سیاسی جماعت کے متشدد رویے ناقابل برداشت ہیں جس سے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کو چھوڑا اور استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بنے ہیں۔اس موقع پر میاں جنید ذوالفقار نے کہا کہ حلقہ این اے 117 میں آئی پی پی کا یوتھ ونگ فعال ہو چکا ہے ، آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کر رہے ہیں۔