ؔسمندر پار پاکستانیوں کیلئے فری ہیلپ لائن اور ائرپورٹس پر '' فسلیٹیشن ڈیسک '' بھی قائم کریں گے‘مصطفیٰ ملک

اتوار 9 فروری 2025 18:15

uاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2025ء)وزارت اوورسیز پاکستانیز ہیومن ریسورسز و وزارت مذہبی امور بین المذایب ہم آینگی کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فری ہیلپ لائن اور ائرپورٹس پر '' فسلیٹیشن ڈیسک '' بھی قائم کریں گے۔وہ یو اے ای میں ممتاز صحافی سہیل خاور اور ملک تنویر اعوان کی جانب سے منعقدہ ظہرانہ میں گفتگو کررہے تھے۔

جس میں سینئرصحافی حافظ طاھر خلیل، او پی ایف کے سابق ایم ڈی حبیب الرحمن خان،صغیر چوھدری، فاروق فیصل خان،سہیل اقبال،مظہر برلاس،نثار علی خان،چوھدری شفقت اللہ،متین طاھر،عثمان اکرم باجوہ،سہیل خاور،اویس یوسف زئی، بلال شیخ، فیاض محمود چوھدری،آصف نوید،اسد ملک سمیت مختلف شعبہ زندگی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی،سہیل خاور اور تنویر اعوان نے غلام مصطفی ملک کی تقرری پر مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز کے تمام مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،خصوصی عدالتوں کا قیام نیب اور او پی ایف کے مابین ایم او یو چوھدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے ۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اھم رول ہے،سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لئے قانون سازی ایک تاریخی قدم ہے مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین کرپشن فری حج کے لیے کوشاں ہیں،کوشش ہے خطے میں سب سے سستا حج پاکستان کا ہو،وزارت مذہبی امور میں مفت حج کا تصور ختم کیا،خدام الحجاج کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جا رہا ہے، سفارش کلچر کے خاتمے کی ابتداء وزارت مذہبی امور سے کی اب دوسرے بھی پیروی کریں حافظ طاھر خلیل نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم رول ہے ان کے بے شمار مسائل ہیں، خصوصا اداروں کی مدد سے غیر قانونی طور پر انسانی اسمگلنگ ھو رھی ھے اس کا سدباب ہونا چاہئے۔