قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران محمد غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، عمرایوب و دیگر کا مطالبہ

پیر 10 فروری 2025 21:29

قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران  محمد غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سمیت پی ٹی آئی کے پانچ ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےقومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر ارکان کی طرف سے سپیکر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 170 رحیم یار خان۔II سے رکن قومی اسمبلی محمد غوث جو اس وقت بہاولپور جیل میں قید ہیں، کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں کیونکہ ہر رکن کی ایوان میں موجودگی یقینی بنانا سپیکر کی ذمہ داری بنتی ہے۔