انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلا ئوگھیرائو میں شاہ محمود قریشی ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کارکنان پر فرد جرم عائد کردی

پیر 10 فروری 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں کلمہ چوک میں کنٹینرز جلانے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی سترہ فروری تک ملتوی کردی۔

انسدا دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سماعت کی۔

(جاری ہے)

سوموار کو سماعت پر زیر حراست پی ٹی آئی رہنمائوںڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ،پی ٹی آئی کارکنان غلام محی الدیں سمیت دیگر کارکنان مقدمہ میں نامزد ہیں مقدمات کی برضمانت جیل میں حاضری مکمل کی گئی کلمہ چوک پر کنٹینرز جلانے کا مقدمہ نمبر 1078/23تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بغاوت اور کارکنان کو فسادات میں اکسانے کے الزام میں دفعات درج ہیں، اس مقدمہ میں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،حامد رضا گیلانی ،مراد سعید ،زبیر نیازی ،واثق قیوم ،سید خان ،عبدالصمد ،اور محمد جاوید اشتہاری ہوچکے ہیں ۔