جی سی یو ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں 250 مندوبین کی شرکت

منگل 11 فروری 2025 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تیسری ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج فار ویمن، فارمن کرسچن کالج، اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے 250 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں چھ کمیٹیاں مختلف عالمی مسائل پر سفارتی مباحثوں میں مصروف رہیں، جبکہ متعدد قراردادیں مرتب اور منظور کی گئیں۔ فارمن کرسچن کالج نے کانفرنس میں بہترین وفد کا ایوارڈ حاصل کیا۔جی سی یو کے مشیر برائے طلبہ امور، محمد صدیق اعوان ا کہنا تھا کہ اگلے سال سے جی سی یو ماڈل یونائیٹڈ نیشنزکو جی سی کے پہلے مسلمان پرنسپل پروفیسر احمد شاہ بخاری کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جنہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے مستقل نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔