کالعدم تحریک طالبان عہدیدار دہشت گردی اور دھماکہ خیز موادرکھنے کا معاملہ

بدھ 12 فروری 2025 23:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء)سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیا اللہ خاں نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے عہدیدارگل اعظم کو دہشت گردی کے لیے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 31سال قید سخت کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم کو دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 17سال قید سخت اور دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث ہونے کے الزام میں 14سال قید سخت کی سزا کا حکم دیااستغاثہ کے مطابق 12مارچ2024کو سوا پانچ بجے شام کرمانوالہ فارم سٹاپ عارف روڈ پاکپتن میں دہشت گردی کی کاروائی سے قبل گل اعظم کو دھماکہ خیز مواد ، دو پرائما کارڈ، آہنی ڈبہ، الیکٹرک سرکٹ ، ڈیٹونیٹر اور دھماکہ کی مشین بر آمد کر کے گرفتارکرلیا تھا اور تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے محمد انیس کی مدعیت میں مقدمہ 4، 5ایکسپلوزیو ایکٹ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا اور عدالت کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مجرم گل اعظم پٹھان سکنہ چنارونہ خوگہ خیل لنڈی کوتل ضلع خیبرایجنسی کا رہائشی تھا۔