گورنمنٹ گریجویٹ کالج بکھر میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز کی آگاہی مہم

جمعہ 14 فروری 2025 19:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز کی آگاہی مہم کاانعقادہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل کالج پروفیسر نعیم الحق چودھری، فوکل پرسن پروفیسر شیخ محمد ذوالفقار علی، فوکل پرسن پروفیسر عبدالعزیز انجم نے طلبہ و طالبات کو اس اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس سیشن میں انچارج ایڈمن ملک محمد اکرم، ڈیلنگ اسسٹنٹ سید نوید حسین شاہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلبہ کو بتایا گیا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز میں سائنس پروگرامز کے تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر تک کے وہ طلبہ و طالبات جو 70 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کر چکے ہیں، اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

آرٹس مضامین کے پروگرامز میں داخل وہ طلبہ و طالبات جن کے 65 فیصد یا اس سے زائد نمبر ہیں، اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کا پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔امیدوار کی ماہانہ خاندانی آمدنی تین لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔طلبہ و طالبات کو آن لائن رجسٹریشن کے طریقہ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ آن لائن رجسٹریشن درج ذیل لنک پر کی جاسکتی ہے۔