پنجاب یونیورسٹی میں ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز ایف ایم ریڈیو 104.6 کے زیر اہتما م ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، قاہرہ یونیورسٹی مصر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ الزہراء، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈاکٹر عائشہ اشفاق، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر سویرا شامی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمداکرم سومرو، پروگرام مینجر ریڈیو ایف ایم 104.6محمد ارشاد چوہدری اورطلبائوطالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے کہا کہ نوجوان ریڈیو کو اہمیت نہیں دیتے کیونکہ وہ اسے دوسرے میڈیا کے مقابلے میں ایک مشکل ذریعہ ابلاغ سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاطمہ الزہراء نے کہا کہ پاکستان میں ریڈیو کو پسماندہ میڈیم سمجھا جاتا ہے جبکہ انگلینڈ میں ہر کسی کی صبح کا آغاز ریڈیو سننے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے حصول کے لیے مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اکرم سومرو نے کہا کہ ریڈیو کو ان جگہوں تک رسائی حاصل ہے جہاں اخبار نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے بہترین تقریب پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ محمد ارشادچوہدری نے کہا کہ آج کے دور میں ابلاغ کی طاقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے ففتھ جنریشن وار میں اس کااہم کردار ہے۔