ڈرون کے ذریعے منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعہ 14 فروری 2025 23:25

ڈرون کے ذریعے منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزمان گرفتار
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزمان سمیت 8مجرمان اشتہاریوں اور 5عدالتی اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے ساڑھے 04کلو گرام ہیروئن،01کلو740گرام چرس،20لیٹر شراب،03پسٹل اور 02عدد ڈران برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شکرگڑھ نے منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈان میں 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو500گرام ہیروئن اور02عدد ڈران برآمد کرلیے۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران وملازمان ہمہ تن کوشاں ہیں۔