
بون میرو ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں جدید تحقیق، علاج اور تعاون کو فروغ دینا انتہائی خوش آئند ہے، خواجہ سلمان رفیق
ہفتہ 15 فروری 2025 20:30
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس میں ڈاکٹرز، طبی ماہرین، قومی و بین الاقوامی مندوبین اور بچوں کے معالجین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
آج کا دن پاکستان کی طبی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلے 150 بون میرو ٹرانسپلانٹس مکمل ہونے پر انشا اللہ جلد ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پہلی بین الاقوامی پیڈیاٹرک بون میرو ٹرانسپلانٹ کانفرنس میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں جدید تحقیق، علاج اور تعاون کو فروغ دینا انتہائی خوش آئند ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ ایک پیچیدہ مگر زندگی بچانے والا طریقہ علاج ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں پری وینشن پر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے جلد قانون منظور کروا لیا جائے گا۔ سی پی ایس پی کی جانب سے بون میرو ٹرانسپلانٹ میں فیلو شپ کا انعقاد بھی کروایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اگلے چار سالہ روڈ میپ میں بلڈ ڈیزیزز کے تدارک کیلئے اقدامات شامل ہیں۔ آج کی کانفرنس تھیلیسیمیا، لیوکیمیا و دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گی۔ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی ماہرین کے تجربات سے سیکھنا، تحقیق میں جدید رجحانات کو سمجھنا اور پاکستان میں پیڈیاٹرک بون میرو ٹرانسپلانٹ کو مزید فروغ دینا ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور کا جنوبی ایشیا کے نمایاں طبی مراکز میں شامل ہونا قابل ذکر ہے۔یہاں جدید ترین بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے بچوں کے علاج و معالجے کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کی انتظامیہ، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین کی انتہائی اہم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ہمیشہ پروفیشنلز کی حوصلک افزائی کی ہے۔ کوشش ہے کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کو جدید اور بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.