قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا شمالی وزیرستان میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار

اتوار 16 فروری 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ سمیت 4 جوانوں کی شہادت کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج سمیت قوم ہزاروں جانیں نچھاور کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈز کی باہمی مشاورت پر مبنی موثر حکمت عملی سے ہی پائیدار امن کا قیام ممکن ہے۔