ڈیفنس میں ’’PATTY‘‘ فاسٹ فوڈ کا شاندار افتتاح‘ تاجر ‘ صنعتکار شریک

مزمل خرم سیگل کی کاروباری حکمت سے ڈی ایچ اے فیز 8شہر کی بڑی و جدید فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہو چکی ‘ شر کا

اتوار 16 فروری 2025 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2025ء) ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی کی فوڈ انڈسٹری میں ایک نئے اور منفرد برانڈ کی شاندار انٹری، ڈی ایچ اے فیز 8جو کچھ سال پہلے غیر معروف علاقہ تھا، آج کراچی کی سب سے بڑی اور جدید فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس غیر معمولی ترقی کا سہرا مزمل خرم سیگل کی قیادت، وژن اور کاروباری حکمت عملی کو جاتا ہے، جنہوں نے اس علاقے کو ایک عالمی معیار کے فوڈ ہب میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسی ترقی کے تسلسل میں’’PATTY‘‘ ایک جدید اور معیاری فاسٹ فوڈ برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں کراچی کی تاجر برادری، صنعتکاروں اور ممتاز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے افتتاحی تقریب کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ٹی ڈ ی اے پی اور بی ایم جی کے چیئر مین زبیر موتی والا، کے سی سی آ ئی کے صدر جاوید بلوانی،کے سی سی آ ئی کے سینئر نائب صدرضیاالعارفین،کے سی سی آ ئی کے نائب صدرفیصل خلیل،چیئرمین سائٹ احمد عظیم علوی ،افتخار ووہرا، ادریس میمن، طلعت محمود، ناصر محمود، توصیف سیگل، حارث آگر، شاہد اسماعیل، طارق انیس، عابد نثار، سمیر گلزار، تنویر باری، خرم ریاض، وقاص انجم شیخ، ناصر مقبول، انجم آفتاب کمال، ناصر رئیس انور، وقار نثار وہرا، وسیم الرحمن، فیصل جہانگیر، یوسف جنید مکڈا، ریحان اقبال مگوں، یعقوب پرنس سمیت دیگر معروف بزنس لیڈرز نے اپنی موجودگی سے ’’PATTY‘‘ کے روشن مستقبل کی نوید دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیٹی فاسٹ فوڈز کے سربراہ مزمل خرم سیگل انتہائی پرعزم ہیں،تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے مزمل خرم سیگل کی شاندار کاروباری بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے ڈی ایچ اے فیز 8 کو ایک عالمی معیار کی فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کر کے کراچی کے فوڈ سیکٹر میں انقلاب برپا کیا ہے۔مزمل خرم سیگل نے اپنی فوڈ انڈسٹری کا سفر ’’کافی ڈبل ڈوز‘‘(Cafe Double Dose) کے نام سے ایک چائے اور مقامی کھانوں کے ریستوران سے شروع کیا اور پھر ’’شوگر لاٹے‘‘ (Sugar Latte) کے نام سے ایک جدید کیفے اور کافی شاپ کا آغاز کیا، جو آج کراچی کے مقبول ترین برانڈز میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کے اسی کامیاب تجربے کی بنیاد پر ’’PATTY‘‘ کا قیام عمل میں آیا، جو کراچی میں فاسٹ فوڈ کے نئے رجحانات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ مزمل خرم سیگل نے صرف ایک کاروبار نہیں بنایا بلکہ کراچی کے فوڈ سیکٹر میں نئی تاریخ رقم کی ہے، کچھ سال پہلے یہ علاقہ غیر معروف تھامگر آج یہ کراچی کے سب سے زیادہ پرکشش اور معیاری فوڈ ڈسٹرکٹس میں شمار ہوتا ہے، ان کی کاروباری بصیرت، انتھک محنت اور وژن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک فرد کا عزم پورے شہر کی تصویر بدل سکتا ہے۔

اس موقع پر جاوید بلوانی نے کہا کہ’’PATTY‘‘ صرف ایک فاسٹ فوڈ برانڈ نہیں بلکہ کراچی کے فوڈ کلچر میں معیار اور جدت کی علامت ہے، یہ وہ برانڈ ہے جو عالمی معیار کی سروس، منفرد ذائقے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کراچی کے فوڈ انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، ہم مزمل خرم سیگل کو اس شاندار پیش رفت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مزمل خرم سہگل نے کہا کہ ’’ PATTY‘‘ میرا خواب تھا اور آج آپ سب کی موجودگی میں یہ حقیقت بن چکا ہے، ہمارا عزم صرف کاروبار کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا فوڈ ایکسپریئنس فراہم کرنا ہے جو عالمی معیار پر پورا اترے، ہم نے اس علاقے میں نئی روایت قائم کی ہے، جہاں لوگ محفوظ، معیاری اور لاجواب فوڈ سے لطف اندوز ہو سکیں،میں اپنے تمام معزز مہمانوں، کراچی کی بزنس کمیونٹی اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،ہمارا مشن ہے کہ ’’PATTY‘‘ کو کراچی کا سب سے نمایاں فاسٹ فوڈ برانڈ بنایا جائے اور اسے عالمی سطح پر پہچان دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ افتتاحی تقریب کراچی کی فوڈ انڈسٹری میں ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔ ’’PATTY‘‘ کے قیام کے ساتھ ڈیفنس فیز 8 مکمل طور پر ایک فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں ہزاروں شہری روزانہ بہترین فاسٹ فوڈ کا لطف اٹھا رہے ہیں۔’’PATTY‘‘ اپنی منفرد پراڈکٹس، شاندار ذائقے اور عالمی معیار کی سروس کے ساتھ کراچی کے فوڈ انڈسٹری میں نئے رجحانات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :